انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ،دنیا کیساتھ آخرت کا سامان بھی کرناچاہیے ‘ افتخار ٹھاکر

ڈرامہ دیکھنے آنیوالے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دیں تو فحاشی کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ ہو سکتا ہے

اتوار 16 اگست 2015 11:21

انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ،دنیا کیساتھ آخرت کا سامان بھی کرناچاہیے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء) تھیٹر کے نامورکامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہاہے کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے اس لئے اسے دنیا کے ساتھ آخرت کا سامان بھی کرناچاہیے ،اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آنے والے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجام دیں تو فحاشی کے حوالے سے شکایات کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ تھیٹر پر اصلاح کی ضرورت ہے لیکن یہ بھی بتانا چاہتاہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمل شروع ہو چکا ہے اوراس سے وابستہ لوگ اس پر عمل پیرا ہیں ۔

عوام تھیٹر پر فحاشی کے حوالے سے باتیں تو کرتے ہیں لیکن کیا کبھی کسی نے ایسا کرنے والوں کابائیکاٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر عوام کیلئے سستی تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور اسے مزید عوا م کی پہنچ تک کرنے کیلئے حکومتی سطح پربھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2015 - 11:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :