عطراستعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی،پاکستانی اداکارہ

بدھ 10 جون 2026 22:48

عطراستعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی،پاکستانی اداکارہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2026ء) معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے بتایا کہ 2022 میں حج کی ادائیگی کے دوران اچانک ان کے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو آنے لگی حالانکہ انہوں نے کوئی عطر استعمال نہیں کیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے اس حوالے سے ایک خاتون حاجی سے دریافت کیا کہ آیا یہ خوشبو ان کے مناسکِ حج پر اثر انداز تو نہیں ہوگی جس پر خاتون نے انہیں ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

جویریہ سعود نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئے تاہم اس کے باوجود خوشبو ختم نہیں ہوئی اور مسلسل تین دن تک ان کی ہتھیلیوں سے ا?تی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انہوں نے اس واقعے کا زیادہ چرچا نہیں کیا تاہم ان کے ہمراہ موجود متعدد افراد کو اس غیرمعمولی خوشبو کا علم ہو گیا تھا۔پروگرام میں موجود ایک عالمِ دین نے اس واقعے کو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور برکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات اللہ اپنے بندوں پر خصوصی کرم فرماتا ہے جس کی مختلف صورتیں سامنے آتی ہیں۔جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی نے 2022 میں فریضہ حج ادا کیا تھا اور اس سفر کی کئی یادگار جھلکیاں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں۔
وقت اشاعت : 10/06/2026 - 22:48:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :