ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل

بدھ 10 جون 2026 23:03

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے میں شاہ چارلس سے ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیوز میں اداکارہ کو انتہائی خوش گوار انداز میں شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہ چارلس سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ چارلس کو یہ جاننے میں بہت دلچسپی تھی کہ کام کیسے ہو رہا ہے اور مجھے یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ وہ جانتے ہیں کہ میں نے ٹرسٹ کیلئے کیا کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/06/2026 - 23:03:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :