میں نے اداکارہ ریشم کی طرح طویل عرصے کے بعد فلم ” سوارنگی “ میں کام کیا ‘ ایوب کھوسہ

اہل لاہور واقعی زندہ دل ہیں جن کی بے شمار محبتیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا‘ ٹی وی کے معروف اداکار کی گفتگو

ہفتہ 22 اگست 2015 13:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے اداکارہ ریشم کی طرح طویل عرصے کے بعد فلم ” سوارنگی “ میں کام کیا ہے اور اب یہ میرے پرستاروں پر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ میں نے فلم میں کس طرح اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بلوچی ، پنجابی سمیت تمام ڈشیں پکانے میں مہارت حاصل ہے اور جہاں کہی چار دوست اکٹھے ہو جائیں تو کھانا پکانے کی ذمہ داری میرے سر پر عائد کر دی جاتی ہے ۔ ایوب کھوسہ نے کہا کہ اہل لاہور واقعی زندہ دل ہیں جن کی بے شمار محبتیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتااور جب بھی لاہور آتاہوں پہلے سے زیادہ محبتیں سمیٹ کر جاتا ہوں۔

وقت اشاعت : 22/08/2015 - 13:06:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :