بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو نیو یارک ایئرپورٹ پرروک لیا گیا، امریکی حکام کی پوچھ گچھ
فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:13
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان اور ان کی بہن کو امریکی حکام نے ایئرپورٹ پر روک کر کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویرمیں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان امریکا میں منعقدہ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لئے اپنے منیجر اوربہن کے ہمراہ نیو یارک پہنچی توان کے منیجر کو تو جانے دیا گیا لیکن زرین خان اوران کی بہن کو روک لیا گیا، کافی دیرایک الگ کمرے میں بٹھائے جانے کے بعد ان سے امریکا میں آنے کی وجوہات اور یہاں قیام کے دوران سیاحت سے متعلق شیڈول سے پوچھ کی گئی ۔
کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد امریکی حکام نے انہیں جانے دیا۔ اداکارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مرتبہ امریکا کا دورہ کرچکی ہیں لیکن ان کے ساتھ پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ۔ امریکی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ ہر قسم کے اطمینان کے بعد ہی حکام نے انہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کو بھی 3 سال قبل نیو یارک ائیر پورٹ پر2 گھنٹوں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے روکا گیا تھا جس پربھارت کی جانب سے اچھا رویہ نہیں آیا تھا تاہم سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد انہیں جانے دیا تھا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Shreya Ghoshal
Missy Peregrym
Malaika Arora Khan
Chace Crawford
Alicia Vikander
Christian Bale
Judy Greer
guru randhawa
Nasir Chinyoti
Michael Keaton
Sanam Marvi
Liana Liberato
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا