بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو نیو یارک ایئرپورٹ پرروک لیا گیا، امریکی حکام کی پوچھ گچھ
فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:13
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان اور ان کی بہن کو امریکی حکام نے ایئرپورٹ پر روک کر کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویرمیں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان امریکا میں منعقدہ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لئے اپنے منیجر اوربہن کے ہمراہ نیو یارک پہنچی توان کے منیجر کو تو جانے دیا گیا لیکن زرین خان اوران کی بہن کو روک لیا گیا، کافی دیرایک الگ کمرے میں بٹھائے جانے کے بعد ان سے امریکا میں آنے کی وجوہات اور یہاں قیام کے دوران سیاحت سے متعلق شیڈول سے پوچھ کی گئی ۔
کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد امریکی حکام نے انہیں جانے دیا۔ اداکارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مرتبہ امریکا کا دورہ کرچکی ہیں لیکن ان کے ساتھ پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ۔ امریکی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ ہر قسم کے اطمینان کے بعد ہی حکام نے انہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کو بھی 3 سال قبل نیو یارک ائیر پورٹ پر2 گھنٹوں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے روکا گیا تھا جس پربھارت کی جانب سے اچھا رویہ نہیں آیا تھا تاہم سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد انہیں جانے دیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.