پاکستانی ہدایتکارجامی نے نئی فلم پر کام شروع کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)یہ پاکستانی ہدایتکار جامی کے لیے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم مور کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔مگر جامی وقفہ لینے کے لیے تیار نہیں اسی لیے انہوں نے اپنی چوتھی فلم کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کا اعلان انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

فلم کا نام”ہشت روچ“ رکھا گیا ہے جو لیاری کے اوپر بنائی جارہی ہے جبکہ جامی اس پراجیکٹ پر کراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

تاہم جامی کا کیمرہ ایک طرف تو اس پر کام کررہا ہے مگر ان کی ایک اور فلم ڈاؤن ورڈ ڈاگز بھی آئندہ برس ریلیز ہونے والی ہے۔یہ فلم کراچی کے اوپر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں جوشندر چگر، ساجد حسن، نیئر اعجاز اور علی شیخ شامل ہیں۔یہ فلم نومبر 2012 سے زیرتکمیل ہے اور اس کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ جامی کا آپریشن 021 کو ڈائریکٹ کرنا تھا۔

وقت اشاعت : 04/09/2015 - 11:50:00

Rlated Stars :