پاکستانی ہدایتکارجامی نے نئی فلم پر کام شروع کردیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 11:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)یہ پاکستانی ہدایتکار جامی کے لیے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم مور کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔مگر جامی وقفہ لینے کے لیے تیار نہیں اسی لیے انہوں نے اپنی چوتھی فلم کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کا اعلان انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔
(جاری ہے)
فلم کا نام”ہشت روچ“ رکھا گیا ہے جو لیاری کے اوپر بنائی جارہی ہے جبکہ جامی اس پراجیکٹ پر کراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
تاہم جامی کا کیمرہ ایک طرف تو اس پر کام کررہا ہے مگر ان کی ایک اور فلم ڈاؤن ورڈ ڈاگز بھی آئندہ برس ریلیز ہونے والی ہے۔یہ فلم کراچی کے اوپر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں جوشندر چگر، ساجد حسن، نیئر اعجاز اور علی شیخ شامل ہیں۔یہ فلم نومبر 2012 سے زیرتکمیل ہے اور اس کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ جامی کا آپریشن 021 کو ڈائریکٹ کرنا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ میری ریڈ لائن ، شادی سے پیچھے نہیں ہٹا تو میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، حمزہ حبیب
-
نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
-
فضا علی کی کمار سانو کے کنسرٹ سے وائرل ہونیوالی ویڈیوز پر صارفین کی تنقید
-
ادا کار طلعت حسین کی برسی منگل کو منائی گئی
-
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
-
مستقبل میں اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، حیا خان
-
اے آئی سے تیار جعلی شواہد نے کورین اداکار کا کیریئر تباہ کر دیا
-
فلم اینیمل میں گونگے ولن کا کردار ادا کرنا خاصا مشکل لگا ، بوبی دیول
-
میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت
-
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.