ہدایت کار الطاف حسین کومداحوں سے بچھڑے دوبرس بیت گئے

بدھ 16 ستمبر 2026 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) اپنی زندگی کی آخری سانس تک فلم سے ناتا نبھانے والے پاکستانی سینما کے معتبر ہدایتکار الطاف حسین کومداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے ۔اسی سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کے ساتھ الطاف حسین کا فنی سفر ایک روشن باب ہے، 1944 میں خان پور میں آنکھ کھولنے والے الطاف حسین نے فلم پنچھی تے پردیسی سے ہدایتکاری کا آغاز کیا اور پھر فلمی پردے پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

(جاری ہے)

87سے زائد فلموں کی ہدایتکاری ان کے طویل اور کامیاب فنی سفر کی گواہی دیتی ہے، ان کی فلموں نے کئی نئے فنکاروں کو بھی شناخت دی، اتھرا پتر، سالا صاحب، صاحب جی، مہندی ، دھی رانی اور مرد جینے نہیں دیتے سمیت ان کی کئی فلمیں شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔فلم صاحب جی نے انہیں خاص شہرت دلائی، جس میں میڈم نور جہاں کا مقبول گیت لڈی اے جمالو پا بھی شامل تھا۔79 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے الطاف حسین، آخری وقت تک فلم سے جڑے رہے اور وفات سے چند روز پہلے نئی فلم کی شوٹنگ شروع کی، ان کا فنی سفر پاکستانی سینما کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2026 - 17:58:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :