فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور س ے نکال دیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2026 17:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) مشہور امریکی ریپر میکل مور کو کانسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکل مور نے بتایا کہ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 4 ستمبر کو ہونے والے ایک کانسرٹ کے دوران فلسطین کی حمایت اورفلسطین کو آزاد کروکے نعروں کے بعد انہیں پاپ اسٹار ایڈ شیرن کے امریکی دورے سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میکل مور نے انسٹاگرام پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان کے اور شیرن کے درمیان کچھ مشکل بات چیت ہوئی تھی۔اس حوالے سے میسینا ٹورنگ گروپ نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ میکل مور باقی کانسرٹس میں پرفارم نہیں کریں گے تاہم ایڈ شیرن نے وضاحت کی ہے کہ یہ ان کا فیصلہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ میکل مور طویل عرصے سے فلسطین کے حامی، غزہ پر اسرائیل کے حملے اور مغربی کنارے پر اس کے قبضے کے خلاف رہے ہیں جب کہ اس سے قبل اسرائیلی امریکن کونسل نے بھی میکل مور کے خلاف مہم شروع کی تھی۔
وقت اشاعت : 16/09/2026 - 17:58:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :