نئی دہلی میں ”شان پاکستان“ نمائش جاری

اداکار جاوید شیخ اور سلمی آغا بھی ایک ساتھ نظر آئے جن کی آمد سے محفل میں مزید رنگ بھر گئے

اتوار 13 ستمبر 2015 10:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) ہندوستان کے دارلحکومت نئی دہلی میں ”شان پاکستان“ ثقافتی نمائش کے انعقاد کو پاکستان کی جانب سے ایک احسن اقدام قرار دیا جا رہاہے۔بولی وڈ فلموں میں پاکستان مخالف نفرت انگیز مواد اور فلمی ستاروں کی بعض متنازع بیانات کی وہ سے پیدا ہونے والے خلیج کو کو یقیناً یہ نمائش کم کرے گی۔تین روزہ اس ثقافتی نمائش کا آغاز ایک تقریب ’ایک شام پاکستان کے نام‘ سے کیا گیا جس میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی شیف گلزار اور ان کے انڈین ساتھی شیف اسامہ جلالی کے بنائے ہوئے کھانوں سے کی گئی، اس موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے ہر دل عزیز امجد صابری نے خوبصورت قوالی بھی پیش کی۔

پاکستانی کھانوں کے ذائقہ اور موسیقی کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو یہاں کے اسٹائل کی بھی ایک جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب میزبان انوشے اشرف ڈیزائنر آصفہ اور نبیل کے خوبصورت لباس میں نہایت شاندار نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکار جاوید شیخ اور سلمی آغا بھی ایک ساتھ نظر آئے جن کی آمد سے محفل میں مزید رنگ بھر گئے۔یہ تین روزہ ایونٹ ڈیزائنر ہما نصر کی جانب سے منعقد کیا گیا جن کا لیبل اسٹور ’براہتی‘ کراچی اور نئی دہلی دونوں شہروں میں موجود ہے۔ مستقبل میں بہتر تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان زیادہ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کا اردہ کیا گیا ہے۔نمائش کے دوران ایک فیشن شو ہو رہا ہے جبکہ ایروز ہوٹل میں ایک ہفتہ طویل فوڈ فیسٹیول کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 13/09/2015 - 10:39:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :