اداکارہ آفرین حج کے لئے روانہ ہوگئیں

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:35

اداکارہ آفرین حج کے لئے روانہ ہوگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین حج کے لئے روانہ ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین فلائٹ نمبر پی کے 304سے حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اللہ نے یہ موقع دیا کہ حج جیسا مقدس فریضہ ادا کر سکوں۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 14:35:56