بولی وڈ نہیں جاوٴں گا‘ لالی ووڈ سٹار فہد مصطفی کا اپنی ٹویٹ میں دو ٹوک موقف

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:59

بولی وڈ نہیں جاوٴں گا‘ لالی ووڈ سٹار فہد مصطفی کا اپنی ٹویٹ میں دو ٹوک موقف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)جہاں متعدد پاکستانی اداکار بولی وڈ کی آفر ملنے کا انتظار کرتے ہیں وہیں اداکار فہد مصطفی نے انڈین فلمی صنعت کے بجائے پاکستانی سنیما کا انتخاب کیا۔حال ہی میں فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ٹریفک میں پھنس چکے ہیں جس کے باعث ان کے مداح ان سے خالی وقت میں کچھ سوالات کرنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران فہد مصطفی کی ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ہندوستان کب جائیں گے اور کیا وہاں سے واپس آئیں گے یا نہیں؟۔اس سوال پر فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ انہیں بولی وڈ سے ایک فلم کی آفر آئی تھی تاہم ان کے پاس یہاں بہتر آفرز ہیں جس کے باعث وہ یہی رہیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اور گلوکار فواد خان اس وقت بولی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بن چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان بھی خان شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گلوکار اور اداکار علی ظفر اور عاطف اسلم بھی بولی وڈ میں اپنا سکہ جمع چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2015 - 14:59:02

Rlated Stars :