سلمان خان رومانوی کردار اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں، سونم کپور

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:35

سلمان خان رومانوی کردار اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں، سونم کپور

ممبئی ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان رومانوی کردار بھی بڑے اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان نے ایکشن سے کامیڈی تک تمام کردار ادا کئے ہیں اور وہ اب رومانوی ہیرو کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ وہ انہیں رومانوی فلموں میں پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی فلم”پریم رتن دھن پایو“ میں انہوں نے محسوس کیا ہے کہ وہ رومانوی کردار ادا کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناظرین اس فلم کو سراہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔ مذکورہ فلم ایک فیملی فلم جس میں سلمان خان ڈبل کردار میں نظرآئیں گرہونگے۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 15:35:39

Rlated Stars :