سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

بدھ 23 ستمبر 2015 15:59

سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور یہی نہیں دونوں اداکاراکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔ عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کردیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔

وقت اشاعت : 23/09/2015 - 15:59:01

Rlated Stars :