کیلنڈر گرلز کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی

اتوار 27 ستمبر 2015 12:12

کیلنڈر گرلز کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کے معروف دائر یکٹر مدھر بھنڈارکر کی متنازعہ فلم ’کیلنڈر گرلز‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وازارت ثقافت کی طرف سے کیلنڈر گرلز کو (این اوسی) جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل چند روز پہلے پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے فلم مسترد کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بدھ کے روز پاکستانی سینسر بورڈ کے حکام نے فلم دیکھنے کے بعد اسے کلیئرنس سر ٹیفکیٹ جا ری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔واضح رہے پاکستانی سینسر بورڈ کی طرف سے کیلنڈر گرلز میں بولے گئے متنازعہ ڈائیلاگ’پاکستانی لڑکیاں بھی اتنے ہی بولڈ کام کرتی ہیں جتنے باقی لڑکیاں کرتی ہیں ،بلکہ کبھی کبھی تو اس بھی ذیادہ‘ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔مدھر بھنڈارکر کی کیلنڈر گرلز آج 25ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 12:12:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :