کوک اسٹوڈیو کا آخری شو، علی ظفراورفریدہ خانم سروں کا جادو جگائیں گے

اتوار 27 ستمبر 2015 12:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء)کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں سیزن شائقین کی توجہ مرکز بنا ہوا ہے اوراس مشہورزمانہ میوزیکل شو کے آخری شو میں مایہ ناز گلوکارعلی ظفر اور برصغیر کی شہرہ آفاق گلوکارہ فریدہ خانم اکھٹے جلوہ گر ہورہے ہیِں۔

(جاری ہے)

کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہی انتہائی زبردست تھا عاطف اسلم کا ’تاجدارِحرم‘، ’سمی میری وار‘ اور’آؤنی‘جیسے عمدہ گانے شائقین تک پہنچانے کے بعد 27 ستمبر کو ایئر ہوا جس میں علی ظفر اور فریدہ خانم جلوہ گر ہوئے۔

علی ظفر اپنی سولو ہٹ ’روک اسٹار‘ اور سارا حیدر کے ساتھ گائے گانے ’اے دل‘ کے ذریعے پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے شائقین کی جانب سے پذیرائی سمیٹ چکے ہیں۔فریدہ خانم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے 1960 کی دہائی سے پاکستان کی صنعت کلاسیکی موسیقی پر”ملکہ غزل“ کی حیثیت سے راج کررہی ہیں اور کئی مشہورزمانہ غزلیں انہی کی آواز کے سبب امرہیں۔

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 12:15:48

Rlated Stars :