ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتی ، سوہا خان

بدھ 30 ستمبر 2015 16:03

ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتی ، سوہا خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے میں ظاہری خوبصورتی پر یقین نہیں رکھتی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ میک اپ بھی نہیں کرتی کیونکہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا ۔

(جاری ہے)

میرے لئے بالوں اور آنکھوں کی خوبصورتی زیادہ اہم ہے میں اس کا خیال رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک انسان کا اندر زیادہ خوبصورت ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شیوا جی لوٹن ہائیل کے ساتھ کام کیا ہے ان کی فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے خاندان کی طرف سپورٹ ملی جس کی وجہ سے میں نے آزاد زندگی کی بنیاد رکھی لیکن میری والدہ شرمیلا ٹیکور واحد ہستی ہیں جن کے سامنے میں جوابدہ رہی ہوں ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 16:03:09

Rlated Stars :