وحید مراد مرحوم کے مداح کل ان کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

جمعرات 1 اکتوبر 2015 15:25

وحید مراد مرحوم کے مداح کل ان کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں چاکلیٹی ہیرو کا خطاب حاصل کرنے والے سپرہٹ فلموں کے اداکار وحید مراد ( مرحوم ) کے مداح آج ان کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

1938 میں کراچی میں پیدا ہونے والے وحید مراد کے والد ننا مراد برصغیر کے وقت سے فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جنہوں نے پاکستان میں بیشمار کامیاب اور یادگار فلمیں بنائیں ۔ وحید مراد کو ہدایتکار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم اولاد میں متعارف کرایا ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلمیں بنائیں ۔ اداکار کے پرستاروں کی تنظیم وحید مراد لوورز کلب کی جانب سے آج ان کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 15:25:44

Rlated Stars :