فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“کا بزنس 10 کروڑ سے بڑھ گیا‘مقامی سینماؤں میں تاحال کامیاب نمائش جاری

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:16

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“کا بزنس 10 کروڑ سے بڑھ گیا‘مقامی سینماؤں میں تاحال کامیاب نمائش جاری

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)عیدالالضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی نئی فلموں میں ”جوانی پھر نہیں آنی“ کا بزنس 10 کروڑ سے بڑھ گیااور فلم تاحال شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ” ہلا گلہ“ لاہور سمیت دیگر شہروں میں فلاپ ہو گئی جبکہ دیگر فلمیں ’ عشق دے قیدی‘سوہنا گجر بھی شائقین کی دلچسپی حاصل نہ کر سکیں اور فلاپ ہو گئیں۔دوسری طرف اس عید پر بھارتی فلموں کو بھی کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی ۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 14:16:53