پی ٹی وی لاہوو سنٹر میں پروڈکشن مینجر افتخار ورک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اتوار 11 اکتوبر 2015 15:38

پی ٹی وی لاہوو سنٹر میں پروڈکشن مینجر افتخار ورک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نئے پروڈکشن پروگرام مینجر افتخار ورک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔قبل ازیں یہ ذمہ داری پروڈیوسر عابد حسین بخوبی نبھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

محمد افتخار ورک پروگرام مینجر کے ہمراہ اب بزم طارق عزیز کی پروڈکشن کے فرائض بھی سرانجام دینگے جبکہ ان کے معاون پروڈیوسرمسعود خالد ہونگے۔یہ تبدیلیاں موجودہ جنرل مینجر بشارت احمد خان نے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی طرف سے بھیجی گئی ہدایات کے مطابق کی ہیں۔محمد افتخار ورک نے کہا ہے کہ وہ پوری ذمہ داری اور محنت سے پی ٹی وی ادارے کی ترقی وبہتری کے لئے کام کرینگے۔

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 15:38:16