اداکارہ ماہ نور نے سردار ایاز صادق کے جیتنے کی خوشی میں 7بکروں کا صدقہ دیا

پیر 12 اکتوبر 2015 14:34

اداکارہ ماہ نور نے سردار ایاز صادق کے جیتنے کی خوشی میں 7بکروں کا صدقہ دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ ماہ نور نے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کے جیتنے کی خوشی میں 7بکروں کا صدقہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے سردار ایاز صادق کی جیت کی خوشی میں 7بکروں کا صدقہ دیا اور تماثیل تھیٹر میں فنکاروں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ ہمارا تعلق (ن) لیگ سے ہے اور اس ضمنی الیکشن میں فنکار ہونے کے باوجود میں نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔

سردار ایاز صادق کی جیت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا نا قابل شکست قلعہ ہے ۔ توقع ہے کہ اداکارہ ماہ نور دیگر فنکاروں کے ہمراہ سردار ایاز صادق کو مبارکباد دینے کے لئے ان کی رہائشگاہ بھی جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 14:34:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :