اے حفیظ نے ”فلم جان تیرے نام “کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا

اتوار 9 دسمبر 2007 16:05

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 09 دسمبر2007 ) ہدایتکارمحمد جاوید فاضل کے شاگرد ہدایتکار اے حفیظ نے ٹی وی ڈراموں کی ڈائریکشن کیساتھ ساتھ اردولواسٹوری ”فلم جان تیرے نام “کا آغاز کر دیا ‘ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ ایور نیو اسٹوڈیو میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس فلم کا اسکرپٹ رشید ساجد نے لکھا ہے جبکہ فنکاروں میں معمر رانا ‘ سعود ‘ نیا چہرہ علی انجم ‘ رائمہ بٹ‘ مہوش ‘ سعدیہ خان‘ آمنہ ملک اور متعدد نئے چہرے شامل ہیں ۔

فلم میں گلوکارہ سیم خان نے تین گانے گانے کیساتھ خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ اے حفیظ نے بتایا کہ میں اپنے استاد محمد جاوید فاضل کی طرح معیاری اور فیملی فلم بنانے پر یقین رکھتا ہوں ‘ جان تیرے نام ایک ایسی فیملی فلم ہو گی جو دیکھنے والوں کو پسند آئیگی ۔یہ فلم اگلے سال مارچ میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ۔
وقت اشاعت : 09/12/2007 - 16:05:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :