ملتان کے تھانہ کینٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

بدھ 14 اکتوبر 2015 16:12

ملتان کے تھانہ کینٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) ملتان کے تھانہ کینٹ میں معروف اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ کر دیا گیا،میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کیلئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو ملتان کے ایک نجی تھیٹر کے پروڈیوسر نے اداکارہ میرا کے خلاف اپنا معاوضہ وصول کرنے کے بعد ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پرمقدمہ درج کرادیاہے۔

اداکارہ میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کے لئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اداکارہ نے گزشتہ ہفتے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 3 شوز اچھے کئے لیکن پھر پیر کو ان کا فون پر کسی سے جھگڑا ہو گیا اور وہ منگل کے روزاچانک ہی بغیر کسی کو بتائے کام ادھورا چھوڑ کر ہوٹل سے غائب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جس پر پروڈیوسر زوار بلوچ نے اداکارہ میرا کے خلاف تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اورموقف اپنایاکہ اداکارہ میرا نے معاہدے کے مطابق 2 مزید شوز کرنے تھے، جن کے نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میں بھی غم و غصہ پایا گیا اور انھیں بھی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا پر ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے نکاح پر نکاح کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ ضمانت پر رہا ہیں۔

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 16:12:17