ملتان کے تھانہ کینٹ میں اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج
بدھ 14 اکتوبر 2015 16:12
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) ملتان کے تھانہ کینٹ میں معروف اداکارہ میرا کے خلاف معاوضہ پورا لینے کے باوجود ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ کر دیا گیا،میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کیلئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو ملتان کے ایک نجی تھیٹر کے پروڈیوسر نے اداکارہ میرا کے خلاف اپنا معاوضہ وصول کرنے کے بعد ڈرامہ ادھوراچھوڑنے پرمقدمہ درج کرادیاہے۔
اداکارہ میرا نے ملتان کے ایک نجی تھیٹر سے 8 روز کے لئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اداکارہ نے گزشتہ ہفتے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 3 شوز اچھے کئے لیکن پھر پیر کو ان کا فون پر کسی سے جھگڑا ہو گیا اور وہ منگل کے روزاچانک ہی بغیر کسی کو بتائے کام ادھورا چھوڑ کر ہوٹل سے غائب ہو گئیں۔(جاری ہے)
جس پر پروڈیوسر زوار بلوچ نے اداکارہ میرا کے خلاف تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے اورموقف اپنایاکہ اداکارہ میرا نے معاہدے کے مطابق 2 مزید شوز کرنے تھے، جن کے نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میں بھی غم و غصہ پایا گیا اور انھیں بھی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا پر ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے نکاح پر نکاح کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ ضمانت پر رہا ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.