میرا قصور صرف مسلمان ہونا ہے ، نصیر الدین شاہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 17:27

میرا قصور صرف مسلمان ہونا ہے ، نصیر الدین شاہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے پاکستان کے حق میں دیئے جانیوالے بیانات کے بعد ان پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ہونے والی شدید تنقید کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے خیال می انہیں صرف اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شدید تکلیف محسوس ہورہی ہے کہ مجھے آج سے پہلے تک اپنی شناخت معلوم نہیں تھی میرے خاندان کی چار نسلیں ہندوستان میں رہائش پذیر ہیں مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور میں کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دونگا کہ وہ میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے انہوں نے کہا کہ اگر میں کہوں کے عمران خان عظیم کرکٹر تو کیا اس سے سنیل گواسکر کم درجے کے کرکٹر ہوجائینگے

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 17:27:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :