مظہرراہی نے عرس بابا فرید کے لیئے خصوصی گیت”مرید بابا دے“ ریکارڈ کرلیا

یہ گیت عرس پاکپتن پر تھر پروڈکشن ریلیز کررہی ہے،مظہر راہی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 18:02

مظہرراہی نے عرس بابا فرید کے لیئے خصوصی گیت”مرید بابا دے“ ریکارڈ کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بین الاقوامی بھنگڑا سٹار مظہر راہی نے پرستاروں کی فرمائش پر عرس بابا فرید کے لیئے خصوصی گیت”مرید بابادے“ ریکارڈ کرلیا۔اس خصوصی گیت کو آج تھر پروڈکشن عرس پاکپتن پر ریلیز کررہی ہے۔اس البم کی شاعری مظہرراہی نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک مبشرعلی نے ترتیب دیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مظہر راہی نے بتایاکہ ان کے پرستاروں کی فرمائش تھی کہ وہ کوئی قوالی ریکارڈ کروائیں انہوں نے یہ گیت ریکارڈ کرواکر اپنے پرستاروں کی فرمائش پوری کردی ہے اس گیت کی ویڈیو بھی مکمل ہوچکی ہے اور آج پاکپتن عرس پر ریلیز بھی کردیا جائیگا اس گیت میں انہوں نے بابا فرید اور بابابلھے شاہ کا کلام بھی ریمکس کیا ہے اور ایک نئے انداز سے ریکارڈ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا گیت عرس پر ریلیز ہونے والے تمام البمز پر بازی لے جائیگا اور ان کے پرستار انہیں ایک نئے روپ میں بھی پسند کرینگے

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 18:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :