میرا کو نئے روپ میں پہچاننا مشکل ہو گیا، تصاویر، ویڈیوز شیئر کردیں

جًلد نیا پراجیکٹ آنیوالا ہے ،شوٹنگ کیلئے تھر میں موجود ہوں، اداکارہ

منگل 22 مارچ 2022 20:04

میرا کو نئے روپ میں پہچاننا مشکل ہو گیا، تصاویر، ویڈیوز شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) پاکستانی سینئر اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں اور ویڈویوز شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے، اِن نئی تصویروں میں نہ صرف میرا کو تھر کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اٴْن کا انداز بھی کافی لاجواب اور حقیقت سے قریب تر ہے۔

اِن تصویروں میں میرا نے کٴْہنیوں تک چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں روایتی انداز میں دوپٹہ باندھے سر پر مٹکا اٹھایا ہوا ہے۔تصویروں میں میرا کے ہمراہ معروف سنیئر اداکار ارباز خان بھی نظر آ رہے ہیں۔میرا کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’اٴْن کا جًلد ہی نیا پراجیکٹ آنے والا ہے جس کے سلسلے میں وہ شوٹنگ کے لیے تھر یہاں موجود ہیں۔‘
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 20:04:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :