شوبز میںکام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں‘ شبیر جان

اگر فنکار میںلگن ہوتوکوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

منگل 29 نومبر 2022 13:14

شوبز میںکام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) سینئر اداکار شبیرجان نے کہا ہے کہ شوبز میںکام کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے ہیں، چار سال تک ایکسٹر ارول بھی کئے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 1988ء میں پروڈیوسر اقبال لطیف نے ڈرامہ سیریل ’’ایک زندگی ‘‘میں کام کرنے کاموقع دیا اور وہیں سے میر ابریک تھر ہوا اورپھر میں شبیر سے شبیر جان ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر چکا ہوں اور مجھے ان کی تعدادبھی یاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فنکار میںلگن ہوتوکوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا اوروہ اپنی منزل کو پا کر رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جستجو اورجدوجہدکرتا رہا اوربالآخرکامیابی میرے حصے میں آئی ۔میں نئے آنے والوںکو صرف یہی کہوں گا کہ وہ کسی بھی میدان میں ہمت نہ ہاریں اور محنت کو اپنا مشن بنالیں کامیابی ایک دن ان کا مقدر بنے گی۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 13:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :