انجلینا جولی کی خانگی زندگی بارے امریکی جریدہ سے کھل کر گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 17:31

انجلینا جولی کی خانگی زندگی بارے امریکی جریدہ سے کھل کر گفتگو

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) امریکی جریدے ووگ نے نومبر کے شمارے کے سرورق پر اداکارہ انجلینا جولی کی تصویر شائع کی ہے۔ ووگ کے نئے شمارے میں انجلینا جولی کی زندگی، کام اور شوہر کے ساتھ اگلی فلم کے بارے میں سیر حاصل گفتگو بھی شامل ہے۔ووگ کے اگلے شمارے کا بڑا حصہ انجلینا جولی کے بارے میں ہے جس میں اداکارہ کی شوہر اور تمام بچوں کے ساتھ تصاویر بھی شائع کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جولی نے اپنی فلم ”بائی دی سی“ کی کہانی، خانگی زندگی اور آپریشن میں ماں بننے کی صلاحیت ختم کرنے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کے اور براڈ پٹ کے مسائل اپنی جگہ لیکن فلم ان کی سوانح عمری نہیں۔ ایسا ہوتا تو وہ یہ فلم نہ بناتی۔ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا اس کی والدہ اور دادی کو چالیس سال کی عمر میں کینسر ہو گیا تھا اور وہ اس بات کا انتظار نہیں کرسکتی تھی کہ پچاس سال کی عمر کو پہنچنے پر بیمار ہو کر ہی آپریشن کراتی۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 17:31:50

Rlated Stars :