سلمان خان کی ”منگنی“ کی خبر درست نہیں‘ بہن ارپتا خان

منگل 20 اکتوبر 2015 15:24

سلمان خان کی ”منگنی“ کی خبر درست نہیں‘ بہن ارپتا خان

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بارے میں رومانی میڈیا کی طرف سے چند دن قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان اپنی گرل فرینڈ لیولیا وینٹر کے ساتھ منگنی کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رومانی میڈیا کی طرف سے لکھا گیا تھا کہ سلمان خان رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی سٹار کے عشق میں گرفتار ہونے کے بعد انھیں منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا چکے ہیں جس کی تصاویر بھی شائع کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم جب سپر سٹار کی بہن ارپتا خان کو اس خبر کے متعلق علم ہوا تو انھوں نے فوراً اس کی تردید کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹس ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھائی کی کوئی منگنی نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رومانی میڈیا کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ جوڑا آئندہ سال کے اوائل میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا رادہ رکھتا ہے۔جبکہ ارپتا خان کا کہنا ہے سپر ہیرو کے پرستاروں کو انکے خلاف چھپنے والی ہر خبر پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 15:24:22

Rlated Stars :