ٹیسٹ ڈرائیو،فراڈیا اداکا ر ساحل خان کی مرسیڈیز لے کر فرار

منگل 20 اکتوبر 2015 15:24

ٹیسٹ ڈرائیو،فراڈیا اداکا ر ساحل خان کی مرسیڈیز لے کر فرار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) فراڈیا گینگسٹر اداکار ساحل خان کی لاکھوں مالیت کی مرسیڈیز کار ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لے اڑا۔ ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ساحل خان کی بہن شائستہ خان نے مرسیڈیزکار کی فروخت کے لئے ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں ممبئی اور تھانے کا معروف گینگسٹر آفتاب پٹیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی دیکھنے کے لئے کنڈویلی پہنچا اور 42لاکھ روپے میں کارکا سودا طے ہوا۔

آفتاب پیٹل نے پچاس ہزار روپے بیعانہ ادا کیا اور باقی پیسے ایک دوروز میں ادا کرنے کا وعدہ کرکے چلا گیا۔ اگلے روز آفتاب پٹیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پھر پہنچ گیا اور مرسیڈیز کو ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے طلب کیا جس پر ڈرائیور ارشد انصاری نے مالک ساحل خان کے کہنے پر گاڑی پیٹل کو دے دی تاہم آفتاب پیٹل گاڑی لے کر فرار ہوگیا ڈرائیور نے اس امر کی اطلاع ساحل خان کو دی جس نے ممبئی پولیس کے چارکوپ تھانے میں رپٹ درج کرادی ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 15:24:23