ٹیسٹ ڈرائیو،فراڈیا اداکا ر ساحل خان کی مرسیڈیز لے کر فرار
منگل 20 اکتوبر 2015 15:24
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) فراڈیا گینگسٹر اداکار ساحل خان کی لاکھوں مالیت کی مرسیڈیز کار ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لے اڑا۔ ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ساحل خان کی بہن شائستہ خان نے مرسیڈیزکار کی فروخت کے لئے ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں ممبئی اور تھانے کا معروف گینگسٹر آفتاب پٹیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی دیکھنے کے لئے کنڈویلی پہنچا اور 42لاکھ روپے میں کارکا سودا طے ہوا۔
آفتاب پیٹل نے پچاس ہزار روپے بیعانہ ادا کیا اور باقی پیسے ایک دوروز میں ادا کرنے کا وعدہ کرکے چلا گیا۔ اگلے روز آفتاب پٹیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پھر پہنچ گیا اور مرسیڈیز کو ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے طلب کیا جس پر ڈرائیور ارشد انصاری نے مالک ساحل خان کے کہنے پر گاڑی پیٹل کو دے دی تاہم آفتاب پیٹل گاڑی لے کر فرار ہوگیا ڈرائیور نے اس امر کی اطلاع ساحل خان کو دی جس نے ممبئی پولیس کے چارکوپ تھانے میں رپٹ درج کرادی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.