معروف ہالی وڈ اداکار و ہدایت کار ون ڈیزل نے فاسٹ اینڈ فیورس کی مزید 3 قسطیں بنانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 23:00

معروف ہالی وڈ اداکار و ہدایت کار ون ڈیزل نے فاسٹ اینڈ فیورس کی مزید 3 قسطیں بنانے کا اعلان کردیا
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) معروف ہالی وڈ اداکار و ہدایت کار ون ڈیزل نے فاسٹ اینڈ فیورس کی مزید 3 قسطیں بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے سپر سٹار ون ڈیزل نے معروف ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی مزید تین قسطین بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اس فلم کی ساتویں قسط کی ریلیز پر کہا گیا تھا کہ یہ اس سلسلے کی آخری قسط ہوگی تاہم اب ون ڈیزل کی جانب سے مزید 3 قسطیں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈیزل نے اس حوالے سےمزید بتایا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے والے ان کے دوست پال واکر کی موت ان کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا جس سے نکلنے کیلئے انہیں کافی وقت درکار ہے۔ اسی لیے فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی اگلی قسط کو آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 23:00:24