رندیپ ہودا ”کک ٹو“ میں اداکاری کے خواہاں

بدھ 21 اکتوبر 2015 17:01

رندیپ ہودا ”کک ٹو“ میں اداکاری کے خواہاں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا فلم ”کک ٹو“ میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے فلم ”کک“ کے سیکوئل میں کام کرنے کا موقع ملا تو میرے لئے خوشی کی بات ہو گی۔

(جاری ہے)

تاہم اگر کاسٹ نہ کیا گیا تو مجھے کوئی غم نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور فلم ڈائریکٹر ساجد نڈیا ڈوالا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فلمسازی کی طرف سے ”کک ٹو“ کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سپر ہیرو سلمان خان کک ٹو میں ڈبل کردار ادا کرینگے۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 17:01:19

Rlated Stars :