جگا جاسوس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی‘ قطرینہ کیف

جمعہ 23 اکتوبر 2015 17:11

جگا جاسوس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔زرائع کے مطابق فلم ڈائریکٹر انو راگ باسو کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ فلم کے کچھ مناظر کی عکس بندی سے مطمئن نہیں لہٰذا وہ انھیں ایک مرتبہ پھر سے بہتر اندا ز میں فلمبند کریں گے۔

جبکہ اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ ان مناظر کی عکس بندی سے مطمئن ہیں۔ زرائع کے مطابق ڈائریکٹر کی طرف سے یہ فیصلہ در اصل ”جگا جاسوس “ کے ہیرو اور قطرینہ کیف کے حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی اپنی فلم ”تماشا“ میں سابقہ گرل فرینڈ دیپکا پڈکون کے ساتھ سکرین پر بہتر کیمسٹری اور فلمبندی کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ قطرینہ کیف رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون کی نئی آنے والی فلم ”تماشا“ میں دونوں کی سکرین پر اعلیٰ کیمسٹری سے خاصی پریشا ن ہیں۔

واضح رہے رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون دو سال کے عرصے کے بعد بڑی سکرین پر امتیاز علی کی ”تماشا “ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ جبکہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپورآخری مرتبہ 2010ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”راج نیتی“میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ انو رگ باسو کی ”جگا جاسوس“ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم آئندہ سال جون کے مہینے میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 17:11:08