زلزلہ سے متاثرہ افراد کی دوبارہ بحالی کے لئے فنکاروں کو بھی آگے آناچاہیے ‘ زارا اکبر

تمام فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر فنڈ جمع کرنے چاہیے ،مستحق افرادتک پہنچانے چاہیے ‘ انٹرویو

بدھ 28 اکتوبر 2015 17:44

زلزلہ سے متاثرہ افراد کی دوبارہ بحالی کے لئے فنکاروں کو بھی آگے آناچاہیے ‘ زارا اکبر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء ) ٹی وی ،تھیڑا ورفلم کی نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کی دوبارہ بحالی کے لئے فنکاروں کو بھی آگے آناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بہادر اور غیرت مند قومیں مشکل گھڑی کابہادری سے مقابلہ کرتی ہیں ،فنکاروں کو چاہیے کہ زلزلے سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے عملی طور پر پر میدان میں نکلیں اورجہاں تک ہوسکے مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر فنڈ جمع کرنے چاہیے اور مستحق افرادتک پہنچانے چاہیے ۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 17:44:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :