سلمان خان 9سال بعد بھی نہیں بدلے‘ سونم کپور

سونم کپور اور سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 11 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 8 نومبر 2015 12:10

سلمان خان 9سال بعد بھی نہیں بدلے‘ سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ 9 سال بعد بھی بالکل نہیں بدلے اور آج بھی پہلے جیسے ہی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’سانوریا‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کام کیا تھا اور آج وہ 9 سال بعد دوسری مرتبہ فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

سونم سے سوال کیا گیا کہ کیا سلمان اس عرصے میں تبدیل ہوئے جس کے جواب میں سونم کا کہنا تھا ’بالکل بھی نہیں، فلم سانوریا میں، میں نے سلمان کے ساتھ 20 دن کام کیا ہوگا جبکہ پریم رتن دھان پایو میں کام کرتے ہوئے تقریباً 220 دن مکمل ہوچکے ہیں، وہ ایک اسٹار ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے کبھی اپنا اسٹارڈم نہیں دکھایا‘۔

(جاری ہے)

سونم کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کا ’بینگ ہیومن‘ کا خطاب ان پر واقعی جچتا ہے۔

کچھ دن قبل سلمان خان کا سونم کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ان کی سابقہ اداکاراوٴں سے بہتر ہیں جس کے جواب میں سونم کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔سونم کپور اور سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ 11 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 12:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :