شاہ رخ خان کے انتہا پسندی بارے بلاخوف موقف کا احترام کرتی ہوں ، شبانہ عظمیٰ

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:31

شاہ رخ خان کے انتہا پسندی بارے بلاخوف موقف کا احترام کرتی ہوں ، شبانہ عظمیٰ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 نومبر۔2015ء) اداکارہ سماجی کارکن اور پارلیمنٹیرین شبانہ عظمی بھی شاہ رخ خان کے دفاع کے لئے میدان میں اتر آئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ عظمیٰ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے صرف اپنی آزادانہ رائے دی ہے انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی کوئی تشد د کیا انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ہندو مسلم جنگ نہیں ہے بلکہ یہ نظریات کے درمیان جنگ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندو مسلم عیسائی آزادی کو عدم برداشت کے خلاف ایک طرف رکھنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کے بلاخوف موقف کا احترام کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ چند سال قبل مجھے بھی شیوسینا کی انتہا پسندی کا سامنا کرنا پڑا تھا انہوں نے کہا کہ خواہ ہندو ہوں یا مسلمان سب بھارت کے وفادار ہیں اور سب کو اپنے نظریات اور اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے ۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 13:31:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :