فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 71 کروڑ38 لاکھ روپے کا بزنس

اتوار 15 نومبر 2015 14:31

فلم ”پریم رتن دھن پایو“کا ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 71 کروڑ38 لاکھ روپے کا بزنس

ممبئی۔ 15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 نومبر۔2015ء)بالی وڈ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 71 کروڑ38 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”پریم رتن دھن پایو“ گزشتہ جمعرات کو ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 40کروڑ35لاکھ روپے کا کاروبار کیا ۔

(جاری ہے)

تجارتی تجزیہ نگار تارن آداریش نے کہا ہے کہ فلم نے ریلیز کے دوسرے دن 31 کروڑ اور3لاکھ کا بزنس کیا ہے جس طے دو دنوں کا مجموعی بزنس 71کروڑ اور38لاکھ ہو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم نے ہر قسم کے لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم تیزی سے 100کروڑ کے کلب کی جانب گامزن ہے اور یہ پہلے تین دنوں میں یہ سنگ میل عبور کر جائے گی۔واضح رہے کہ ہدایتکار سورج برجاتیہ کی مذکورہ فلم میں سلمان خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 14:31:54