بپاشا باسو نے شادی کا اعلان کر دیا

بدھ 18 نومبر 2015 18:23

بپاشا باسو نے شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء)اگرچہ بولی ووڈ سٹار بپاشا باسو کی طرف سے حالیہ بوائے فرینڈ کرن سنگھ گرور کے ساتھ تعلقات کی مسلسل تردید کی جارہی ہے، تاہم دونوں کی تصاویر ہمیشہ کچھ اور ہی کہتی دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شادی کیلئے ہاں کا اشارہ دیا گیا ہے۔اداکارہ کی طرف سے ٹویٹر پر معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کی منگنی پرانھیں مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔اداکارہ کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے جواب میں کرکٹر ٹویٹ کا کہنا تھا کہ تم کب اپنی زندگی کی کہانی میں نیا موڑ لانے کا ارادہ رکھتی ہو۔ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی انکا نمبر بھی آنے والا ہے۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 18:23:06

Rlated Stars :