شاہ رخ خان دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آبائی شہر پہنچ گئے

بدھ 18 نومبر 2015 18:23

شاہ رخ خان دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آبائی شہر پہنچ گئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان پیر کے روز اچانک اپنے آبائی شہر دہلی کے دورے پر نکل گئے۔50سالہ اداکار کی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ماضی کی یادوں میں کھو کر لی گئی دہلی کے مشہور و معروف لال قلعے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔اداکار کی طرف سے ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ میں اپنے آبائی شہر دہلی کے لال قلعے میں حسین شام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ میں شہر کی سڑکوں پر رقص کرتا پھر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ اندھیرا گہرا ہونے پر والدین کے گھر جائیں گے۔سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ واضح رہے روہت شیٹی کی ”دل والے“ میں اداکارہ کاجل اور شاہ رخ خان پانچ سال کے طویل عرصے کے ایک مرتبہ پھر بڑی سکریں پر اپنا جادو چلاتے نظر آئیں گے۔ روہت شیٹی کی ”دل والے‘ ‘کے نمایاں ستاروں میں شاہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن کے نام شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 18:23:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :