کرنسی اسمگلنگ کیس ٗ ایان علی جعلی پاسپورٹ بنا کر ملک سے فرار ہوسکتی ہیں ٗ پاسپورٹ آفس کو نظر رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:00

کرنسی اسمگلنگ کیس ٗ ایان علی جعلی پاسپورٹ بنا کر ملک سے فرار ہوسکتی ہیں ٗ پاسپورٹ آفس کو نظر رکھنے کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم کا سامنا کرنے والی ماڈل ایان علی جعلی پاسپورٹ بنا کر ملک سے فرار ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی اور ان کے قریبی ساتھی کسی دوسرے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوا کر ملک سے فرار ہوسکتے ہیں جب کہ حساس اداروں نے ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پرکڑی نظررکھی جائے اور خدشہ موجود ہے کہ ماڈل اور ان کے قریبی ساتھی کسی اور نام یا چہرے پر گاڑھا میک اپ کروا کر جعلی پاسپورٹ بنوا کر ملک سے فرارہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماڈل ایان علی کو 6 لاکھ 6 ہزار800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/11/2015 - 22:00:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :