ہیپاٹائٹس بی وائرس کے باعث جگر کا 75فیصد کھو چکا،صرف 25فیصد پر زندہ ہوں‘ امیتابھ بچن
ایک حادثے کے بعد مجھے خون دینے والے ایک شخص کے جسم میں ہیپاٹائٹس بی وائرس موجود تھا جو میرے جسم میں داخل ہوگیا
منگل 24 نومبر 2015 20:36
ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء )بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ مہلک مرض ہیپاٹائٹس بی وائرس کے باعث اپنے جگر کا 75فیصد کھو چکے ہیں اور صرف 25فیصد پر زندہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ایک مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہیں یہ بیماری اتفاقیہ طور پر لگی۔
1982ء میں ہونے والے حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیتابھ نے بتایا کہ فلم’’قلی‘‘کی شوٹنگ کے دوران ان کا ایکسیڈنٹ ہوا اور ان کے جسم میں 200 ڈونرزسے لی گئی 60 خون کی بوتلیں لگائی گئیں۔بگ بی نے بتایا، مجھے خون دینے والے ایک شخص کے جسم میں ہیپاٹائٹس بی وائرس موجود تھا جو میرے جسم میں داخل ہوگیا،2000 ء تک سب کچھ ٹھیک رہا اور حادثے کے تقریباً 18 سال بعد ایک معمول کے میڈیکل چیک اپ کے دوران مجھے بتایا گیا کہ میرے جگر کا 75 فیصد متاثر ہوچکا ہے اور صرف 25 فیصد ہی کام کررہا ہے۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Anthony Russo
Noor Bukhari
Hania Amir
Alishba Yousuf
Anum Fayyaz
Osman Khalid Butt
Imran Ashraf
Summer Glau
kinza hashmi
Emilie de Ravin
Natalie Dormer
Mahesh Bhatt
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا