ہدایتکار سعید علی خان کی پنجابی فلم ”خوفناک “کا 50فیصد کام مکمل کر لیا گیا

جمعہ 1 فروری 2008 12:22

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 فروری2008 ) ہدایتکار سعید علی خان کی نئی پنجابی فلم ”خوفناک “کا 50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔ اس فلم کے رائٹر وسیم احمد اور فلمساز عزیز جہانگیری ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کے فنکاروں میں شان ‘ثنا ‘حناء خان ‘نئے ہیرو سلمان مٹھائی والے ‘صباء شاہین ‘طارق شاہ ‘سجنا آشا‘بابر خان ‘اچھی خان اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔ یہ فلم رواں ماہ میں مکمل کر کے مارچ کے آخری ہفتے میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔ ہدایتکار سعید علی خان نے بتایا کہ فلم ”خوفنکاک “کا موضوع موجودہ ملکی حالات ‘دہشتگردی اور معاشرے میں پائی جانیوالی بے چینی پر مبنی ہے ۔ امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئیگی ۔

وقت اشاعت : 01/02/2008 - 12:22:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :