شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 7 جنوری 2016 14:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اس حوالے سے لالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہا کہ جو لوگ رینجر آپریشن کی حمایت نہیں کرتے وہ غلط لوگ ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔
رینجر کو امن قائم کرنے دیا جائے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ اپنی سیاست چمکائیں۔فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے دہشتگردی بہت زیادہ ہے اور اس کی آماجگاہیں بنی ہوئی ہیں اس لئے ان آمجگاہوں کا فوری خاتمہ بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ نے اپنی قوم کو خوشحالی دینی ہے اور ترقی کرنی ہے تو پھر ان چیزوں کا خاتمہ کرنا پڑے گا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ توسیع کے خلاف ہیں وہ اینٹی پاکستان ہیں رینجر نے دہشتگرد پکڑے ہیں اس لئے ان کے آپریشن کی توسیع عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونی چاہئیے۔نامور ماڈل حرا بٹ کا کہنا تھا کہ ہم رینجرکے ساتھ ہیں اور ملک میں امن قائم ہونا چاہئیے اس لئے رینجر کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔اداکار ارباز خان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری کراچی میں رینجر آپریشن کی توسیع کی حمایت کرتی ہے ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی اور لوگ بھی گھروں سے باہر نکلے گے۔اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے ہم ہر طرح سے رینجر کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔فلم ہدایتکار جرار رضوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا چلنا چاہیے کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پرامن اور پیار کرنے والا ملک ہے ہم برائی کوجڑ سے ختم کررہے ہیں جس سے پوری دنیا میں ہماری بدنای ہوئی ہے کہ ہم دہشتگرد ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Surveen Chawla
Jennifer Tilly
Saboor Ali
Sara Ali Khan
Nichole Bloom
Judy Greer
Kiran Rao
Nora Fatehi
Amitabh Bachchan
Anna Paquin
Trevor Noah
Toby Kebbell
Showbiz News In Urdu
-
اداکار زوہاب خان اور وانیہ ملک نے نکاح کرلیا
-
گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی