شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 7 جنوری 2016 14:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اس حوالے سے لالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہا کہ جو لوگ رینجر آپریشن کی حمایت نہیں کرتے وہ غلط لوگ ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔
رینجر کو امن قائم کرنے دیا جائے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ اپنی سیاست چمکائیں۔فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے دہشتگردی بہت زیادہ ہے اور اس کی آماجگاہیں بنی ہوئی ہیں اس لئے ان آمجگاہوں کا فوری خاتمہ بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ نے اپنی قوم کو خوشحالی دینی ہے اور ترقی کرنی ہے تو پھر ان چیزوں کا خاتمہ کرنا پڑے گا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ توسیع کے خلاف ہیں وہ اینٹی پاکستان ہیں رینجر نے دہشتگرد پکڑے ہیں اس لئے ان کے آپریشن کی توسیع عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونی چاہئیے۔نامور ماڈل حرا بٹ کا کہنا تھا کہ ہم رینجرکے ساتھ ہیں اور ملک میں امن قائم ہونا چاہئیے اس لئے رینجر کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔اداکار ارباز خان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری کراچی میں رینجر آپریشن کی توسیع کی حمایت کرتی ہے ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی اور لوگ بھی گھروں سے باہر نکلے گے۔اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے ہم ہر طرح سے رینجر کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔فلم ہدایتکار جرار رضوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا چلنا چاہیے کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پرامن اور پیار کرنے والا ملک ہے ہم برائی کوجڑ سے ختم کررہے ہیں جس سے پوری دنیا میں ہماری بدنای ہوئی ہے کہ ہم دہشتگرد ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.