- Home
- شوبز
- کرشمہ نے میرے پیسے کے لیے مجھ سے شادی کی ، بالی وڈ فلمسٹار کرشمہ کپور کے خاوند نے الزام عائد کر ..
کرشمہ نے میرے پیسے کے لیے مجھ سے شادی کی ، بالی وڈ فلمسٹار کرشمہ کپور کے خاوند نے الزام عائد کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 14:31
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : کرمشہ کپور اور ان کے شہر کے درمیان طلاق کی بات چیت سے متعلق تو ہر کوئی باخبر ہے لیکن اس طلاق میں ایک دلچسپ موڑ تب آیا جب کرشمہ کپور کے خاوند سنجے کپور نے یہ کہا کہ کرشمہ نے مجھ سے شادی محض پیسوں کے لیے کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سنجے کپور نے بیندرا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے ایک پٹیشن دائر کی جس میں انہوں نے کرشمہ کپور پر الزام عائد کیا کہ کرشمہ نے مجھ سے شادی پیسوں اور اپنے اہلٍ خانہ کو پُر آسائش زندگی دینے کے لیے کی تھی۔
پٹیشن میں کہا گیا کہ کرشمہ کپور نے 2003ء میں ابھیشیک بچن سے تعلق ختم ہونے کے بعد نئی دہلی کے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کی اور سنجے کپور کے ساتھ 11 سالہ ازدواجی تعلق میں خود کو مظلوم ثابت کرتی رہیں، پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ کرشمہ کپور صرف ایک بیوی اور بہو کے طور پر نہیں بلکہ ایک ماں کے طور پر بھی فیل ہو چکی ہیں۔(جاری ہے)
سنجے نے الزام عائد کیا کہ کرشمہ کپور نے جوان بچوں کو شطرنج کے پیادوں کی طرح استعمال کیا اور مزید رقم کی شرط عائد کر کے کپور فیملی کو ان سے ملاقات کرنے سے بھی روکے رکھا۔ پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ کرشمہ نے بچوں کو ظالمانہ حد تک دور رکھنے کی کوشش کی ، سنجے کے والد نے بچوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا جس کے چھ ماہ بعد ہی وہ مایوسی میں انتقال کر گئے ۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Aditi Sarangdhar
Ismail Tara
Rajkummar Rao
Sarmad Sultan Khoosat
Ryan Reynolds
Aditi Rao Hydari
Kiersey Clemons
Kapil Sharma
Sana Nawaz
Saira Peter
Raveena Tandon
Lena Headey
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ