- Home
- شوبز
- امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل ..
امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی
میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:04
نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ دوسری جانب بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو قہقہے بکھیرنے آگئی ہے۔فلم ٹائی ٹینک سے فلمی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اب ولن کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
اداکارہ کی کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن آج امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔سنسنی اور تھرلر سے بھرپور فلم ٹرپل نائن کی کہانی روسی مافیا اور کرمنل پولیس اہلکاروں کے گروہ پر مبنی ہے۔ فلم میں روسی مافیا پولیس اہلکاروں کو انکے راز افشاں نہ کرنے پر بلیک میل کرتی نظر آئے گی۔(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی سینما گھروں میں اسپورٹس کے شائقین کیلئے بائیوگرافیکل فلم ایڈی دی ایگل ریلیز کردی گئی ہے۔
فلم کی کہانی برطانیہ کے مشہور لیکن ناکام ہونے والے اسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس نے انیس سو اٹھاسی کے اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کی۔ ایڈی بار بار ناکام ہوا لیکن ہمت نہیں ہاری۔فلم میں ایڈی کا مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹیرن ایجرٹن نبھارہے ہیں۔فلموں کے شائقین کیلئے صرف کرائم اور اسپورٹس ہی نہیں بلکہ آج بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آ لائیو بھی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ یہ فلم دوہزار دس میں بننے والی فلم تیرے بن لادن کا سیکوئیل ہے۔فلم میں اس بار اسامہ بن لادن کے مرنے اور زندہ ہونے کی متنازعے واقعے کی عکاسی کی گئی ہے، تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو میں علی ظفراس بار مرکزی کردار نہیں نبھارہے لیکن ایک خصوصی کرادر میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Mahesh Manjrekar
Abdullah Kadwani
Sadaf Kanwal
Katy Perry
Ayushmann Khurrana
Mamie Gummer
Jenna Dewan Tatum
Evelyn Sharma
Shabnam
Shahood Alvi
Syed Jibran
Heather Graham
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ