کاجول ”اے دل ہے مشکل “کی کاسٹ میں شامل

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:16

کاجول ”اے دل ہے مشکل “کی کاسٹ میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) فلمساز کرن جوہر کی جانب سے اداکارہ کاجول کو اپنی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل“کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور اے دل ہے مشکل میں اپنے کام کا بڑا حصہ مکمل کر ا چکے ہیں تاہم تاحال بیشتر مناظر کی فلمبندی باقی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کرن جوہر نے کاجول کو بہترین کردار کی پیشکش کی تھی جسے کاجول کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے اے دل ہے مشکل میں اداکارہ ایشوریا رائے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ زرائع کے مطابق مزید کرن جوہر کا کہنا ہے کہ کاجول انکے لئے ہمیشہ خوش بختی کی علامت رہی ہیں لہٰذا وہ انھیں لازماً اپنی فلم کا حصہ بنائیں گے۔اس سے قبل کرن اے د ل ہے مشکل میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی ووڈ اداکار سیف علی خان کو بھی شامل کر چکے ہیں

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 13:16:50

Rlated Stars :